ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ

ترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ

Wed, 15 Feb 2023 11:33:30    S.O. News Service

انقرہ/دمشق، 15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)  ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 37,000 سے زیادہ ہو گئی ہے، میڈیا کو یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اے بی سی نیوز نے ترکی اور شامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے نے ہزاروں عمارتیں منہدم کر دیں جس میں 37000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ ممالک میں مختلف ممالک سے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انادولو نیوز ایجنسی نے رپورٹ نے بتایا کہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے مطابق اب تک 99 ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے اور سات مزید ممالک کی جانب سے امدادی ٹیمیں بھیجنے کی توقع ہے۔

تقریباً 238,500 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار اس وقت متاثرہ علاقے میں کام کر رہے ہیں اور 158,000 سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد نے دو سرحدی گزرگاہیں کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ علاقے کے متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچ سکے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے ایک ویڈیو پیغام میں مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں نے ملبے سے 8000 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے، اردوگان نے کہا کہ ترکی میں زلزلے سے زخمی ہونے والے 81 ہزار سے زائد افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔


Share: